ہری پور، پولیس نے دس سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات اور جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

تھانہ ٹی آئی پی ہری پور پولیس کی بروقت کاروائی،10 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات اور جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،

ہری پور۔ 06 جولائی (اے پی پی):تھانہ ٹی آئی پی ہری پور پولیس کی بروقت کاروائی،10 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات اور جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے واضح احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا معاشرتی برائیوں میں ملوث ناسوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔تھانہ ٹی آئی پی کی حدود محلہ روشن آباد میں 10 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات اور جنسی زیادتی کا افسوسناک واقع پیش ایا۔مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 376.511.53CPA کے تحت مقدمہ درج رجسٹرہوا۔ایس ایچ او تھانہ ٹی آئی پی شہریار خان نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے افسوسناک واقع میں ملوث ملزم بشارت حسین ولد صورت حسین سکنہ محلہ روشن آباد کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ مقدمہ کی تفتیش مکمل شفافیت، غیر جانبداری اور میرٹ کی بنیاد پر عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے ٹھوس شواہد کی روشنی میں تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ متاثرہ کو انصاف کی فراہمی ہری پور پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مضبوط چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔