ہری پور،ہری پور میں موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم، تصادم کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے

ہری پور،ہری پور میں موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم، تصادم کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے

ہری پور۔ 06 جولائی (اے پی پی):ہری پور موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم، تصادم کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور سرائے گدائی میں ماڈل سٹی کے قریب موٹرسائیکل اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 27 سالہ فیاض، 25 سالہ ساجد اور 35 سالہ رفاقت زخمی ہوئے، جن کا تعلق ٹی آئی پی کالونی سے بتایا جاتا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے متعلقہ حکام نے کارروائی شروع کر دی ہے۔