ہری پور ، پروموشنل کورس پر جانے والے ڈی ایس پیز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

پروموشنل کورس پر جانے والے ڈی ایس پیز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔

ہری پور۔ 06 جولائی (اے پی پی):پروموشنل کورس پر جانے والے ڈی ایس پیز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈا پور کی جانب سے پروموشنل کورس پر جانے والے ڈی ایس پیز کے اعزاز میں عشائیہ ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی جانب سے محکمانہ پروموشنل کورس پر روانہ ہونے والے ڈی ایس پی سٹی سعید یدون، ڈی ایس پی سپیشل برانچ فہیم شاہ، ڈی ایس پی صدر محمد عارف اور ڈی ایس پی لیگل محمد آصف کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا ۔

تقریب میں ضلع ہری پور کے جملہ ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، لیڈیز پولیس آفیسرز اور دیگر ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی۔ اس موقع پرپولیس افسران نے پروموشنل کورس پر جانے والے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہترین کارکردگی اور محکمہ پولیس کے لیے ان کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمانہ پروموشنل کورسز افسران کی پیشہ ورانہ استعداد، قائدانہ صلاحیتوں اور عملی سروس میں مزید بہتری کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران اپنی ذمہ داریاں انتہائی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتے رہے ہیں اور ان کی خدمات ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جائیں گی۔

انہوں نے بالخصوص حالیہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں سکیورٹی کے کامیاب انتظامات پر تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، لیڈیز پولیس آفیسرز اور دیگر پولیس افسران و جوانوں کی شب و روز محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہری پور پولیس نے انتہائی ذمہ داری، جذبے اور بہترین ہم آہنگی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے کر محرم الحرام کو پُرامن بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جس پر وہ تمام افسران و اہلکار داد کے مستحق ہیں۔تقریب کے اختتام پر ڈی پی او ہری پور نے پروموشنل کورس پر جانے والے افسران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شیلڈ بھی دیں ۔