چین اور روس کی مشترکہ بحری مشق ’’جوائنٹ سی-2026‘‘کا آغاز

چین اور روس نے پیر کو مشرقی چین کے صوبہ شینڈونگ کے شہر چنگ ڈاؤ میں واقع ایک فوجی بندرگاہ پر مشترکہ بحری مشق ’’جوائنٹ سی-2026‘‘ کا آغاز کر دیا۔

بیجنگ۔6جولائی (اے پی پی):چین اور روس نے پیر کو مشرقی چین کے صوبہ شینڈونگ کے شہر چنگ ڈاؤ میں واقع ایک فوجی بندرگاہ پر مشترکہ بحری مشق ’’جوائنٹ سی-2026‘‘ کا آغاز کر دیا۔ شنہوا کے مطابق دونوں ممالک کی بحری افواج پر مشتمل ایک مشترکہ کمان بھی قائم کی گئی ہے، جس میں دونوں بحریہ کی ٹاسک فورسز شامل ہیں۔یہ مشق تین مراحل میں منعقد کی جائے گی، جن میں افواج کی تعیناتی، بندرگاہ میں منصوبہ بندی اور سمندر میں عملی مشقیں شامل ہیں۔افتتاحی تقریب کے بعد دونوں ممالک کی بحری افواج نے کمان اور حربی ہم آہنگی سے متعلق مشترکہ مشقیں کیں، جبکہ مشترکہ کمان نے سمندر میں ہونے والی مشقوں کے اہم نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔اگلے مرحلے میں شریک جنگی بحری جہاز چنگ ڈاؤ کے قریب سمندری علاقے میں مشترکہ نگرانی، فضائی اور میزائل دفاع سمیت اسلحے کے عملی استعمال سے متعلق مشقیں کریں گے۔

مزید خبریں