27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںسٹی ٹریفک پولیس لاہور کی ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے...

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

- Advertisement -

لاہور۔6مئی (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے سلسلے میں ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے۔ اپریل کے دوران 7لاکھ 29 ہزار سے زائد شہریوں نے سہولیات سے استفادہ کیا، گزشتہ ماہ 2 لاکھ 45ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،ایک لاکھ 60 شہریوں نے لرننگ پرمٹ کی تجدید کروائی ،2لاکھ 63 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔

ترجمان نے بتایا 53ہزار ریگولر ،769 انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کی تجدید کی گئی۔4 ہزار 389 شہریوں کے انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے،2ہزار 400 شہریوں نے ڈوپلیکیٹ لائسنس بھی حاصل کیے، 98 ہزار 600 سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنسنگ سے استفادہ کیا،موٹر سائیکل سواروں کو لرنر وریگولر لائسنس فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے،بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی میں مزید تیزی کا عمل جاری ہے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی و موٹر سائیکل چلانا جرم ہے، شہری جرمانوں اور کارروائیوں سے بچنے کے لئے فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593177

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں