پشاور۔ 11 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بلوچستان میں 9 بے گناہ مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے دلخراش واقعہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور سے جاری ہونے والے تفصیلات کے مطابق گورنر نے مقتول محنت کش مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے …
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بلوچستان میں 9بے گناہ مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت

مزید خبریں
پشاور۔ 11 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بلوچستان میں 9 بے گناہ مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے دلخراش واقعہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور سے جاری ہونے والے تفصیلات کے مطابق گورنر نے مقتول محنت کش مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کا ناحق خون بہا کر سفاکیت و درندگی کا مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ واقعہ انسانیت دشمن اقدام اور بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے۔








