25.5 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومتازہ ترینسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی موسیٰ خیل بلوچستان میں مسافروں...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی موسیٰ خیل بلوچستان میں مسافروں کو قتل کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے موسیٰ خیل بلوچستان میں بسوں سے مسافروں کو اتار کر انہیں قتل کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے،انہوں نے 23مسافروں کےجانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ پیرکو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی یہ کارروائی انتہائی شرمناک ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیاں ہمارے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ، قوم اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ انہوں نے جاں بحق مسافروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا اور اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=497500

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں