
پشاور۔28فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی بوقو جھنڈا وادی کنڈاو اور پابینی علاقوں کیلئے سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کردیا۔سوئی گیس کے اس منصوبے پر تقریباً 44کروڑ روپے لاگت آئیگی۔اس موقع پر پی ٹی آئی ضلع صوابی کے عہدے داروں کے ساتھ ساتھ وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان ترکئی و ایم این اے عثمان خان ترکئی اور ڈیڈک چیئرمین ایم پی اے رنگیز خان، ایم پی اے عاقب اللہ ، ایم پی اے کریم خان، ضلعی صدر انور حقدار، ضلعی جنرل سیکرٹری میجر فدا حسین اور تحصیل صوابی کے صدر عطاء اللہ خان اورلوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر عوام نے گیس منصوبے پر پی ٹی آئی حکومت خصوصاً سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا شکریہ ادا کیا۔