اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے سنیئر صحافی مدثر حسین کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کوسپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے مدثر حسین کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے مدثر حسین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں وہ ان کے خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مدثر حسین اور ان کے خاندان کو اس نا قابل تلاقی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔