سیاسی جماعت کو سیاسی جماعت سے ہی بات چیت کرنی چاہیے،وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ

122

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہےپی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا اصرار مضحکہ خیز ہے،سیاسی جماعت کو سیاسی جماعت سے ہی بات چیت کرنی چاہیے،پی ٹی آئی ایک جانب سوشل میڈیا پر اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانیہ چلاتی ہے دوسری طرف اسی سے مذاکرات کی خواہش مند ہے۔
پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہااس وقت جو مذاکرات چل رہے ہیں یہ خوش آئند ہیں،سیاسی جماعت کو سیاسی جماعت سے ہی بات چیت کرنی چاہیے،سال 2024 معیشیت کی بہتری کا سال تھا،حکومت نے شرح سود، مہنگائی کا تناسب کم کیا۔

انہوں نے کہا اب شرح نمو بڑھنی چاہیے، میں سمجھتا ہوں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی تو انڈسٹری پھلے پھولے گی،معاشی استحکام کے ساتھ سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔