سیالکوٹ،کاشتکاروں کوشملہ مرچ کی پنیری فوری طورپر کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ،کاشتکاروں کوشملہ مرچ کی پنیری فوری طورپر کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

سیالکوٹ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کوشملہ مرچ کی پنیری فوری طورپر کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

زراعت آفیسر (ٹیکنیکل) سیالکوٹ ذیشان گوارائیہ نے کہاکہ کاشتکار ستمبر میں کاشت کی گئی شملہ مرچ کی پنیری مقررہ وقت پر کھیتوں میں منتقل کرنا شروع کردیں اوریہ عمل 10نومبر تک مکمل کیاجاسکتاہے تاہم جتنی جلدی پنیری کھیتوں میں منتقل کی جائے گی اس قدر اچھی فصل ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکارسبزیوں کی اگیتی دستیابی اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ٹنل کاشت کے طریقہ کو رواج دے سکتے ہیں۔ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔