سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،خاتون سمیت 2 منشیات فروش گرفتار

114
FIR

سیالکوٹ۔ 08 نومبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے خاتون سمیت 2 منشیات فروش گرفتار کر لیے۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میں ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ نے اپنی قابل ٹیم کے ہمرا کارروائی عمل میں لاتے ہوئے خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار کر لیے ،شگفتہ بی بی اور اعظم سے 3950 گرام چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔گرفتار ملزمان منشیات فروشی جیسا لعنت یافتہ مکروہ دھندا کرتے تھے۔

اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے سیکورٹی انتظامات سخت کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے لیے گھیرا تنگ کر دیا اور کہا کہ سیالکوٹ پولیس کا مقصد شہریوں کی حفاظت اور شہر کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔