سینئر اداکار نثار قادری کا انتقال کرگئے

204
سینئر اداکار نثار قادری کا انتقال کرگئے
سینئر اداکار نثار قادری کا انتقال کرگئے

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے معروف سینئر اداکار نثار قادری کا انتقال کرگئے ۔ اداکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے سوشل میڈیا میں میں جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور اداکار نثار قادری 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔نثار قادری ان گنت ہٹ پی ٹی وی ڈرامہ سیریل میں نمودار ہوئے۔ وہ منفی کردار ادا کرنے کے لئے مشہور تھے ۔ وہ کچھ مزاحیہ شوز میں بھی نمودار ہوئے۔نثار قادری نے اپنے کیریئر کا آغاز 1966 میں ریڈیو پاکستان راولپنڈی سے کیا۔ بعد ازاں انہوں نے متعدد ٹی وی ڈراموں، فلموں اور ریڈیو ڈراموں میں اداکاری کی۔

ٹی وی ڈرامے ” ایک حقیقت ایک افسانہ ” میں ان کا دلکش جملہ ” ماچس ہوگی آپ کے پاس؟ ناظرین میں کافی مقبول ہوا۔ انہیں ٹی وی ، ریڈیو اور اسٹیج پر اپنی خدمات کے لئے سن 2016 میں صدارتی ایوارڈ آف ایکسی لینس سے نوازا گیا تھا۔ 2010 کی دہائی کے وسط میں وہ چہرے کے فالج کا شکار ہوئے اور اس دوران وہ سکرین سے غائب رہے۔ ان کے مشہور ڈراموں میں "خواہشیں”، "پورے چاند کی رات "، "آدھی دھوپ”، "نجات” شامل ہیں۔