20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںسینٹورس مال سے اغوا ہونے والے 3 سالہ بچہ اذلان انتہائی کم...

سینٹورس مال سے اغوا ہونے والے 3 سالہ بچہ اذلان انتہائی کم وقت میں بازیاب ، والدین کا اظہار تشکر

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے مارگلہ تھانے کی حدود میں واقع سینٹورس مال سے اغوا ہونے والے 3 سالہ بچے اذلان ولد فیصل علی رانا کو انتہائی کم وقت میں بازیاب کرا لیا۔

- Advertisement -

اسلام آباد کے سیکٹر بی 17 کے رہائشی اذلان نامی بچے کا سراغ انسانی ذہانت کے ساتھ سیف سٹی کیمروں سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لگایا گیا۔ اس کے نتیجے میں خاتون اغوا کار کی فوری گرفتاری عمل میں آئی جو اس سے قبل بچوں کے اغوا کے متعدد مقدمات میں ملوث رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ خاتون سے فی الحال تفتیش جاری ہے اور اس معاملے میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔ بازیابی کے بعد بچے کو بحفاظت اس کے والدین سے دوبارہ ملا دیا گیا جنہوں فرط جزبات میں بچے کی بازیابی پر مسرت کا اظہار کیا اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ایس ایس پی کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بچے اور اس کے والدین کے درمیان ویڈیو کال کی سہولت فراہم کی اور انہیں اپنے بیٹے کی بحفاظت واپسی کے بعد اس سے ملنے کی اجازت دی۔ والدین نے فوری کارروائی پر اسلام آباد پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اذلان کے والد فیصل علی رانا نے فوری اور پیشہ ورانہ کارروائی پر اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اتنے کم وقت میں اپنے بیٹے کی بازیابی پر افسران کی تعریف کی اور ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ انسپکٹر جنرل پولیس سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی اسلام آباد آفس کا دورہ کیا اور بازیاب ہونے والے بچے سے ذاتی طور پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئی جی نے ڈی آئی جی ، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی سی ٹی ڈی اور ایس پی سی آئی اے سمیت افسران کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔

آئی جی سید ناصر علی رضوی نے سی آئی اے کے انچارج سلیمان شاہ اور ان کی ٹیم کو اس کیس میں غیر معمولی کام کرنے پر سراہا۔ آئی جی نے آپریشن میں شامل تمام افسران کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔ آئی جی نے اسلام آباد پولیس کی ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹیم نے گزشتہ ایک سال کے دوران پیشہ ورانہ انداز میں درجنوں بڑے مقدمات حل کیے ہیں اور ہم اسی جذبے اور عزم کے ساتھ شہریوں کی خدمت جاری رکھیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592218

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں