23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںسی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کادہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کادہشت گرد گرفتار

- Advertisement -

کراچی۔ 16 اپریل (اے پی پی):کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)سندھ نے سچل کےعلاقہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم قوم پرست تنظیم سے وابستہ ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیاہے۔ بدھ کے ر وز سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم کی شناخت سجاد شرعرف ببلو ولد غلام عباس کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق مبینہ طور پرسندھو دیش ریولیشنری آرمی (ایس آراے)سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتاری کے وقت اس کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے اور اس سے قبل بھی ملزم قتل اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے۔حکام نے انکشاف کیا کہ ملزم کراچی اور سندھ کے دیگرمقامات میں حساس تنصیبات کی چھان بین کرتا رہا اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ معلومات شیئر کرتا رہا ہے۔سی ٹی ڈی نےملزم سے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583157

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں