انقرہ ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) ترک وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ شامی مہاجرین کی اپنے گھروں کو واپسی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ترکی کی قومی اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کے آغاز کی مناسبت سے منعقدہ استقبالیہ تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ ترک صدرکی ہدایات کے مطابق دونوں ممالک کی سرحد کے قریب محفوظ علاقے کے قیام کے حوالے سے فی الوقت پیش رفت نہیں ہو رہی۔ ترک مسلح افواج ہر مشکل سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، ملکی مفادات کے لئے جو مناسب ہو گا وہ اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح شامی مہاجرین کی اپنے گھروں کو واپسی کو ممکن بنانا ہے۔