17.6 C
Islamabad
بدھ, مارچ 19, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کی جانب سے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کی...

پاکستان کی جانب سے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کی کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے دمشق روانہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):پاکستان کی جانب سے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کی کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے دمشق روانہ کر دی گئی ۔ امدادی سامان میں خیمے اور کمبل شامل ہیں۔ امدادی پرواز بدھ کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے دمشق کے لئے روانہ ہوئی،

وفاقی وزیر رانا تنویر، چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور پاکستان میں شام کے سفیر ڈاکٹر رمیز الرعی بھی موقع پر موجود تھے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق امداد ی سامان کی یہ کھیپ شام اور ترکی میں زلزلہ متاثرین کے لیے وزیر اعظم کی اعلان کردہ امداد کا حصہ ہے۔ مجموعی طورپر 4000 کمبل اور 6000 خیموں میں سے اس ابتدائی کھیپ کے طور پر 2600 کمبل اور 270 بڑے خیمے شام بھیجے گئے ہیں۔ یہ کھیپ پی آئی اے کی خصوصی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے شام روانہ کی گئی۔

- Advertisement -

اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر نے شام میں زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدرتی آفت سے پیدا ہونے والے انسانی بحران میں شام کی مدد جاری رکھے گا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ پاکستان ابھی تک سیلاب 2022 کے بعدامداد و بحالی کی کارروائیوں مصروف ہے، اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ اس مشکل وقت میں برادر مسلم ممالک کے لیے ہرممکن امدادی کوششیں کی جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے 10 فروی کو امدادی سامان کا ایک بڑا قافلہ بذریعہ روڈ شام کے لیے روانہ ہوگا۔ این ڈی ایم اے شام اور ترکی کے لیے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی فراہم کر رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ این جی اوز، سرکاری محکموں اور عوام سے پیک شدہ کارگو بھیجنے کے لیے عطیات بھی جمع کرے گا۔ اس موقع پر شام کے سفیر نے مشکل کی گھڑی میں متاثرین کے لیے امداد بھیجنے پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=350340

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں