23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںشاہ سلمان ریلیف سینٹر کا شام میں طبی منصوبہ، 95 ڈاکٹروں کی...

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا شام میں طبی منصوبہ، 95 ڈاکٹروں کی ٹیم دمشق پہنچ گئی

- Advertisement -

ریاض ۔17اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے البلسم ایسوسی ایشن کے تعاون سے شام میں طبی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔اردو نیوز کے مطابق اس منصوبے کے تحت شام میں دل کے 95 آپریشن کیے جائیں گے جن میں 15 اوپن ہارٹ سرجریز اور 80 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا جائے گا اور انہیں ضروری دیکھ بھال اور علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔یہ منصوبہ شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ کے تحت متعدد ممالک میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

- Advertisement -

البلسم ایسوسی ایشن فار ہیلتھ ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی 24 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم گزشتہ روز دمشق پہنچی ہے۔شام کے مقامی ڈاکٹروں کا ایک گروپ بھی البلسم ایسوسی ایشن کی طبی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583204

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں