شاہ عبداللطیف بھٹائی نے اپنی شاعری میں دنیا کو انسانیت کا درس دیا، غریب ، لاچار اور مظلوم عوام کی حمایت میں آواز بلند کی، نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 280 ویں عرس پر پیغام

842
الیکشن 2024 کی کوریج کے دوران پی ٹی وی نے غیر جانبداری کو ملحوظ خاطر رکھا، پی ٹی وی نے ثابت کیا کہ وہ دیگر چینلز کیلئے رول ماڈل ہے، وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا پی ٹی وی ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی نے اپنی شاعری میں دنیا کو انسانیت کا درس دیا، غریب و لاچار، بے بس و بے کس اور مظلوم عوام کی حمایت میں آواز بلند کی، اپنی ابیات سے عوامی امنگوں کی ترجمانی اور جستجوئے حق کے لئے رہنمائی کی۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 280 ویں عرس مبارک کے موقع پر جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سرتاج الشعراءبرگزیدہ ہستی، صاحب ِجلال و جمال، شاعرِ عوام شاہ عبدالطیف بھٹائی سائیں کا 280 واں عرس مبارک آپ کی قائم کردہ جھیل کراڑ کے کنارے بھٹ شاہ میں شروع ہو گیا ہے۔ شاہ عبدالطیف بھٹائی نے کیا خوب فرمایا تھا ”سارِي راتِ سُبحانُ، جاڳِي جَنِ ياد ڪيو،اُنِ جي عبداللطيفُ چئي، مِٽيءَ لڌو مانُ،ڪوڙين ڪَنِ سلامُ، آڳھِ اَچيو اُنِ جي.“ (سُر سريراڳ) انہوں نے کہا کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مجموعہ کلام کا نام ”شاہ جو رسالو“ یعنی ”پیغامِ لطیف“ ہے

جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ”عالم سب آباد کرو“۔ آپ کا وہ شعر یوں ہے! (سانئِيَمِ! سَدائِين ڪَرِين، مَٿي سِنڌُ سُڪارَ؛ ۔۔۔۔۔ دوست! مِٺا دِلدارَ، عالَمُ سَڀِ آبادِ ڪَرِين) ”سُر سارنگ“ (میری سندھڑی پر بھی سائیں رحمت ہو ہر بار۔۔۔۔۔دوست میرے دلدار، عالم سب آباد کرو)۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ دھرتی پر جنم لینے والے شاہ سائیں کا پیغام تمام اقوام عالم کے لئے ہے جو آفاقی ہے، فروغِ محبت، فروغِ انسانیت اور درسِ جدوجہد سے مالا مال ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ آپ کی ابیات (دو دو ہم قافیہ مصرعے)کی کئی فکری و روحانی جہتیں ہیں مگر اُن سب کا لب لباب’احترام انسانیت‘ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام رسالہ شاہ میں آپ نے اپنی شاعری میں دنیا کو انسانیت کا درس دیا ہے، غریب و لاچار، بے بس و بے کس اور مظلوم عوام کی حمایت میں آواز بلند کی ہے۔ یوں آپ نے اپنی ابیات سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے اور جستجوئے حق کے لئے رہنمائی بھی۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ شاہ سائیں کے 280 ویں عرس مبارک پر لطیف سائیں کے فقیروں کو میرا سلام پہنچے۔