‏شوکت ترین کو پاکستان کے مفادکے خلاف سیاست نہیں کرنی چاہئے،پی ٹی آئی1300 ارب کا پرائمری جبکہ وفاق کا مجموعی 5600 ارب کا خسارہ چھوڑ کر گئی ہے، مفتاح اسماعیل

92

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):وفاقی ‏وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ‏شوکت ترین کو پاکستان کے مفادکے خلاف سیاست نہیں کرنی چاہئے،پی ٹی آئی1300 ارب کا پرائمری جبکہ وفاق کا مجموعی 5600 ارب کا خسارہ چھوڑ کر گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سابق ہم منصب شوکت ترین کو چیلنج کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں شوکت ترین بہت زیادہ خسارہ چھوڑ کر گئے ہیں،عمران خان تو سچ بول نہیں سکتے، شوکت ترین سے توقع نہیں کہ وہ اتنا جھوٹ بولیں گے۔ انہوں نے سابق ہم منصب شوکت ترین کو چیلنج کیا کہ آئی ایم ایف سےجھوٹ بولنے والےقوم سےسچ بول سکتےہیں؟

ایبسلوٹلی ناٹ شوکت ترین قوم کوسچ بتائیں وہ پٹرول پرسبسڈی دینے کے خلاف تھے،شوکت ترین نہ شرمائیں، قوم کوسچ بتائیں کہ عمران خان نے انہیں مجبور کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ‏گواہ موجود ہیں کہ شوکت ترین پٹرول پر سبسڈی دینے کے فیصلے سے لاعلم تھے،گواہ موجود ہیں کہ پٹرول پرسبسڈی دینے کا حکم عمران خان نے دیا تھا، وزیراعظم ہاؤس کا ایک افسرعمران خان کا یہ حکم لے کر شوکت ترین کے پاس آیا تھا ، اصل حقائق کیا ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ ‏ریکارڈ گواہی دے رہا ہے لہذا شوکت ترین بھی سچ بولیں،بتائیں پٹرول سبسڈی کے لئے کونسا پیسہ کہاں چھوڑا تھا ؟حقائق شوکت ترین کی تردید کرتے ہیں کہ وہ پٹرول سستا کرنے کے بعد فنڈنگ چھوڑ کر گئے تھے ،شوکت ترین کوئی فنڈنگ چھوڑ کر گئے تھے نہ ایسا کوئی انتظام کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ‏سبسڈی کےسیاسی اعلان پراب جھوٹ کےپردےگرانا افسوسناک ہے،ریکارڈ گواہی دےرہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کےلئے بارودی سرنگ بچھائی گئی تھی،شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا تھا کہ پرائمری بجٹ 25 ارب روپے کا ہوگا،شوکت ترین پرائمری بجٹ 54 فیصد زیادہ چھوڑ کر گئے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ‏شوکت ترین کو پاکستان کے مفادکے خلاف سیاست نہیں کرنی چاہئے،پی ٹی آئی1300 ارب کا پرائمری خسارہ چھوڑ کر گئی،پی ٹی آئی وفاق کا مجموعی خسارہ 5600 ارب چھوڑ کر گئی ہے، عمران خان کی قیادت میں شوکت ترین بہت زیادہ خسارہ چھوڑ کر گئے ہیں،عمران خان تو سچ بول نہیں سکتے، شوکت ترین سے توقع نہیں کہ وہ اتنا جھوٹ بولیں گے۔