گلگت۔27جون (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ آف ہائیر ایجوکیشن گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان کے کالجز میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی حکومتِ گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور سیکرٹری ہائر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان فرید احمد کی کاوشوں کے نتیجے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ سکیم-II کے تحت گلگت بلتستان کے …
ڈائریکٹوریٹ آف ہائیر ایجوکیشن گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان کے کالجز میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
گلگت۔27جون (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ آف ہائیر ایجوکیشن گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان کے کالجز میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی حکومتِ گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور سیکرٹری ہائر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان فرید احمد کی کاوشوں کے نتیجے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ سکیم-II کے تحت گلگت بلتستان کے کالجز میں آئی ٹی کی تعلیم اور ڈیجیٹل لائبریریز کے فروغ کے لیے 349 لیپ ٹاپس ہائر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کو فراہم کیے ہیں۔ مذکورہ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن گلگت بلتستان میں منعقد ہوئی، جس میں اُن کالجز کے پرنسپلز نے شرکت کی جو پچھلی تقریب میں مدعو نہیں کیے گئے تھے۔
اس تقریب میں سیکرٹری ہائر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان فرید احمد نے ان کالجز کے پرنسپلز میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے جبکہ چند پرنسپلز میں ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن پروفیسر محمد عالم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن پروفیسر محمد بلال نے بھی لیپ ٹاپس تقسیم کیے۔سیکرٹری فرید احمد نے تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان لیپ ٹاپس کے مؤثر استعمال اور طلبہ کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے حوالے سے کالج کے پرنسپلز کو خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ آئندہ چند دنوں میں اپنے اپنے کالجز میں ڈیجیٹل لائبریریز کی تشکیل کو یقینی بنائیں اور متعلقہ ویب سائٹس اور دیگر آن لائن ذرائع سے کتابیں اور اہم مواد ڈائون لوڈ کریں اور طلبہ کو بھر پور انداز میں فیضیاب کیا جائے، اس عمل سے طلبہ لوڈ شیڈنگ کے دوران بھی مستفید ہو سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ سے طلبہ کی تعلیم و تربیت کو بھر پور انداز میں بروئے کار لایا جائے
C








