31.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومشوبزشہریار منور نے ماہین صدیقی کے ساتھ جلد شادی کرنے کا اعلان...

شہریار منور نے ماہین صدیقی کے ساتھ جلد شادی کرنے کا اعلان کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):اداکار شہریار منور نے ماہین صدیقی کے ساتھ جلد شادی کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے والدین اس فیصلے پر بہت خوش ہیں اور اپنے مداحوں سے بھی نیک خواہشات کی امید کر تے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وہ اپنی ذاتی زندگی کےحوالے سے معاملات کو میڈیا میں لانا پسند نہیں کرتے ، اس لئے انہوں نے ماہین صدیقی کے ساتھ رواں سال دسمبر میں شادی کرنے بارے بات نہیں کی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=488853

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں