23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںشہری الرٹ ہو جائیں ستمبر سے ڈینگی مریضوں میں بڑے اضافے کا...

شہری الرٹ ہو جائیں ستمبر سے ڈینگی مریضوں میں بڑے اضافے کا خطرہ ہے، ڈاکٹر سجاد محمود

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 29 اگست (اے پی پی):شہری الرٹ ہو جائیں، اختیاطی تدابیر اختیار کریں، ڈینگی کنٹرول کیلئے اپنی انفرادی ذمہ داریوں کو محسوس کریں اور سنجیدہ رویہ اختیار کریں کیونکہ اگر ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کا موجودہ رحجان جاری رہا تو اگلے ماہ ستمبر کے وسط تک ڈینگی کے مریضوں کی روزانہ 70 تک پہنچ جائے گی یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایپیڈیمکس پریوینشن اینڈ کنٹرول راولپنڈی ڈاکٹر سجاد محمود نے ڈینگی کے مریضوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔ انہوں کہا کہ رواں ہفتہ کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ ہفتہ روزانہ پانچ یا چھ مریض رپورٹ ہو رہے تھے اور اب تعداد 12 اور 15 سے بڑھ کر 18 تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سے تین سالوں سے اگست کے آخر سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ شروع ہو جاتا ہے جو کہ 10 اکتوبر تک مسلسل بڑھتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال کے پہلے چھ مہینوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد سینکڑوں میں ہوتی ہے کہ اگلے چھ ماہ تک بڑھ کر ہزاروں میں پہنچ جاتی یے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس ابھی تک ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 200 سے کم ہے اور آئندہ مہینوں میں یہ تعداد بڑھ کر چار ہزار تک پہنچنے کا خطرہ ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا کہ محکمہ صحت راولپنڈی نے ڈینگی کنٹرول کیلئے ایک مربوط نظام بنایا ہے اور جس علاقہ اور گھر سے ڈینگی مریض رپورٹ ہو وہاں پر سویپنگ آپریشن کرتے ہوئے ڈینگی لاروا اور مچھر تلف کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈینگی سے متاثرہ مریض زیادہ تر چمن زار، ڈھوک منشی اور لالہ زار کے علاقوں سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384023

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں