- Advertisement -
ملتان ۔ 21 اپریل (اے پی پی):شہر اولیاءمیں پی ایس ایل 2025 ءکا کرکٹ میلہ سج گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور روٹس پر بھرپور انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پر مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے گزشتہ روز مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کرکٹ ٹیموں کے روٹس اور سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے روٹس پر مثالی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ شائقین کرکٹ کو پر امن ماحول فراہم کرینگے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585278
- Advertisement -