بھکر۔ 17 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کوٹلہ جام کا دورہ کیا اور وہاں صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے موقع پر موجود صفائی عملہ سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت جاری کی کہ علاقے میں صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کیلئے مکمل ذمہ داری سے فرائض انجام دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کو صاف رکھنے کے لیے بھی …
ڈپٹی کمشنر بھکر کا ستھرا پنجاب پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے کوٹلہ جام کا دورہ

مزید خبریں
بھکر۔ 17 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کوٹلہ جام کا دورہ کیا اور وہاں صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے موقع پر موجود صفائی عملہ سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت جاری کی کہ علاقے میں صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کیلئے مکمل ذمہ داری سے فرائض انجام دیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کو صاف رکھنے کے لیے بھی وہی معیار اپنایا جائے جو شہری علاقوں میں لاگو ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ضلعی انتظامیہ پوری طرح سرگرم عمل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی کے عمل میں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔








