امریکی ملک پاناما میں ریکٹر اسکیل پر 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان یا املاک کو پہنچنے والے نقصان کی اطلاع نہیں ملی
پاناما میں 6.3 شدت کا زلزلہ

مزید خبریں
پاناما سٹی ۔13اکتوبر (اے پی پی):امریکی ملک پاناما میں ریکٹر اسکیل پر 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان یا املاک کو پہنچنے والے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق یونیورسٹی آف پاناما کے انسٹی ٹیوٹ آف جیوسائنسز کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہزلزلے کا مرکز مغربی صوبے ویراگواس میں سونا شہر سے 32 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ حکام کی جانب سے صورتحال کا مزید جائزہ لیا جا رہا ہے۔







