- Advertisement -
اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی سکواش پلیئر نور زمان کو انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ نور زمان نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ نور زمان نے سکواش کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ مستقبل میں نور زمان کی مزید کامیابیوں کیلئے پرامید اور دعا گو ہوں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580394
- Advertisement -