صدر اوباما یونان کے دارالحکومت ایتھنز پہنچ گئے

118

ایتھنز ۔ 15 نومبر (اے پی پی)امریکا کے صدر براک اوباما اپنی صدارت کے آخری یورپی دورے کے سلسلے میں منگل کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دورے میں وہ اپنے یورپی اتحادیوں کو یقین دلائیں گے کہ امریکا میں سیاسی تبدیلی سے یورپ کے ساتھ تعلقات پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔یونان کی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد وہ جرمنی روانہ ہونگے۔اپنے دورے کے آخری مرحلے میں صدر اوباما پیرو میں قیام اور ایشیاءبحرالکاہل اقتصادی تعاون فورم میں شرکت کریں گے