چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چےمپئےن شپ کا کوالیفائنگ راﺅنڈ (آج) شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 15 نومبر (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چےمپئےن شپ کا کوالیفائنگ راﺅنڈ (آج) بدھ سے مصحف سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگا۔ ہانگ کانگ کے لےوآن انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ چیمپئن شپ میں 44 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جس مےں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، سکاٹ لےنڈ، مصر، ہالےنڈ، انگلےنڈ، نےوزی لےنڈ، آسٹرےا اور اردن کے 11 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔ اےونٹ کا مےن راونڈ 18 نومبر سے شروع ہوگا جبکہ سیمی فائنل مقابلے 20 نومبر کو اور فائنل 21 نومبر کھےلا جائے گا۔