رنگو اٹک خورد حضرو پولیس نےکاروائی کرتے ہوئے 5کلو سے زائد چرس برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
حضرو ،سرکل پولیس حضرو کی کاروائیاں، پانچ کلو سے زائد چرس برآمد

مزید خبریں
جون 8, 2026
حضرو۔ 08 جون (اے پی پی):رنگو اٹک خورد حضرو پولیس نےکاروائی کرتے ہوئے 5کلو سے زائد چرس برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو پولیس کے سب انسپکٹر بشیر احمد نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ عبدالرحمان ولد عبدالجلیل سکنہ پشاور سے 4792 گرام چرس برآمد کر لی، اسی طرح تھانہ اٹک خورد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر رمضان علی نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ قیصر علی ولد صابر حسین سکنہ پشاور سے 3000 گرام چرس جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر واحد خان نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ اختر نواز ولد محمد ریاض سکنہ حاجی شاہ تحصیل و ضلع اٹک سے 1400 گرام چرس برآمد کر لی، اسی طرح تھانہ حضرو پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر قاسم علی نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ شاہین خان ولد فوردل خان سکنہ شینکہ تحصیل حضرو سے 1500 گرام چرس برآمد کر لی








