اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 14جولائی کو زیارت، بلوچستان میں اغوا کے بعد شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا کے لواحقین کوٹیلی فون کرکے ان سے اظہارافسوس کیا۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے 15 جولائی کو زیارت حملے میں شہید ہونے والے حوالدار خان محمد کے ورثاءسے بھی رابطہ کیا اور ان سے تعزیت کی۔ صدر مملکت نے شہداءکے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
انہوں نے شہداءکی ملک کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اور ان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔