ضمنی انتخابات کےلئے انتھک کوششوں پر مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اورورکرز کے مشکور ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات کےلئے انتھک کوششوں پر مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں اورورکرز کے مشکور ہیں، پرامن انتخابات کے انعقاد پر پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے ۔

پیرکو اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ میں ضمنی انتخابات کےلئے انتھک کوششوں پرپاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں اورورکرز کا مشکور ہوں، مریم نواز نے پارٹی کےلئے بہترین انتخابی مہم چلائی ۔ انہوں نے کہا کہ پرامن انتخابات کے انعقاد پروزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔