صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا 324 واں سیشن 13 جنوری کو طلب کر لیا

175
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا 324 واں سیشن 13 جنوری بروز جمعہ صبح ساڑھے دس بجے طلب کر لیا ہے ۔بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 ایک کے تحت طلب کیا گیا۔