صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عامر لیاقت حسین کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار

77
صدر مملکت

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات اور سوگوار اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے