صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا نیپال میں فضائی حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

412
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیپال میں فضائی حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کے اس لمحے میں، ہمارے خیالات اور دعائیں متاثرہ خاندانوں اور نیپال کے غمزدہ لوگوں کے ساتھ ہیں۔

اتوار کو ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے نیپال کے شہر پوکھرا میں ہونے والے فضائی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ صدر مملکت نے المناک واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر اور استقامت کے ساتھ یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائی۔

صدر مملکت نےکہا کہ گہرے غم کے اس لمحے میں، ہمارے خیالات اور دعائیں متاثرہ خاندانوں اور نیپال کے غمزدہ لوگوں کے ساتھ ہیں۔