صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ژوب میں بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

235
صدر مملکت ڈاکٹر عارف

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےژوب کے علاقے میں بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو یوانِ صدرپریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جانبحق ہونے والوں کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور حادثے میں جانبحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔