صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ایک کے بعد دوسرا ترمیمی بل دستخط کے بغیر اعتراضات کے ساتھ واپس کرنا افسوسناک ہے، شیری رحمان

55
زیادہ گرمی میں ہیٹ سٹروک سے بچائو کیلئے بروقت اور پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، وفاقی وزیر شیری رحمان کا ٹویٹ

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ایک کے بعد دوسرا ترمیمی بل دستخط کے بغیر اعتراضات کے ساتھ واپس کرنا افسوسناک عمل ہے، پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کے لئے صدر علوی اپنے آئینی منصب کا غیر ضروری فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بحیثیت رکن پارلیمنٹ مجھے صدر عارف علوی کے جانبدار رویہ پر گہری تشویش ہے،پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کے لئے صدر عارف علوی اپنے آئینی منصب کا غیر ضروری فائدہ اٹھا رہے ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کے دور میں انہوں نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنایا،

اب صدرعارف علوی پارلیمنٹ سے منظور شدہ قانون پر بھی ذاتی اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیتے ہیں،وہ ملک کے نہیں عمران خان کے صدر بنے ہوئے ہیں،عمران خان کی خوشنودی کے لئے وہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ بلز واپس کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ترمیمی بلز پر دستخط کے وقت صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں وہ اللہ تعالی کے سامنے جوابدہ ہیں،

عمران خان کے کہنے پر غیر جمہوری طور پر صدارتی آرڈیننس جاری کرنے اور اسمبلی تحلیل کرنے کے وقت کیا صدر علوی اللہ تعالی کو جوابدہ نہیں تھے؟ ۔انہوں نے کہاکہ صدرعارف علوی کو آئینی اور پارلیمانی معاملات میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔