سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں کارروائی ، 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

ispr
ispr

راولپنڈی۔25جون (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے،ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔