صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد

89

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہےجبکہ پاکستان کی جانب سے اچھے کھیل پر بائولنگ کی خصوصی طور پر تعریف کی۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں صدر عار ف علوی نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم نے اچھی آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپ جیت لیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اچھا کھیلا،کم سکور کے باوجود اچھی باؤلنگ کی اور میچ میں کامیابی کے لئے اپنی پوری کوشش کی۔