صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے مجموعی طور پر 90کروڑ 95لاکھ 25ہزار روپے کے فنڈز مختص

122

اسلام آباد ۔ 03جون(اے پی پی)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی 2016-17ءکے بجٹ میں صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے مجموعی طور پر 90کروڑ 95لاکھ 25ہزار روپے کا بجٹ مختص کیا ہے ۔ رواں مالی سال 2015-16ءکے اختتام تک صنعت و پیداوار ڈویژن کے پہلے سے موجود اور نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2ارب 68کروڑ 30لاکھ 54ہزار روپے کا بجٹ مختص کیا جاچکا ہے۔