صوبہ بھر میں اشیائے خورونوش کے نرخوں میں ریلیف کی فراہمی جاری ہے، ملک افضل کھوکھر

102
صوبہ بھر میں اشیائے خورونوش کے نرخوں میں ریلیف کی فراہمی جاری ہے، ملک افضل کھوکھر

لاہور۔1مارچ (اے پی پی):صوبہ بھر میں اشیائے خورونوش کے نرخوں میں ریلیف کی فراہمی جاری ہے،چیئرمین پنجاب ماڈل بازار کمپنی ملک افضل کھوکھر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ماڈل بازاروں اور سہولت سٹالز سے 3 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد نے خریداری کی، لاہور ڈویژن میں 1لاکھ،20 ہزار 500 سے زائد افراد نے سہولت سٹالز سے مختلف اشیا کی خریداری کی،

گوجرانولہ ڈویژن میں 1لاکھ 2 ہزار، گجرات اور راولپنڈی27 ہزار 600،سرگودھا میں 11 ہزارسے زائد افراد نے اشیائے خورونوش خریدیں، ملتان، ساہیوال، بہاولپور،ڈی جی خان اور فیصل آباد میں 45 ہزار سے زائد افراد نے سہولت سٹالز سے خریداری کی، تمام اضلاع میں عوام نے 67 ہزار کلوگرام سے زائد فروٹس اور سبزیوں کی خریداری کی، 2944 کلوگرام کھجور، 8425 کلو چکن، 4363 کلو سے زائد بیسن کی خریداری کی،

چیئرمین پنجاب ماڈل بازار کمپنی کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر عام مارکیٹ کی نسبت قدرے سستی اور معیاری اشیا بلا تعطل فراہم کی جائیں گی، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سہولت اور ماڈل بازاروں میں ارزاں نرخوں پر فروخت جاری ہے، عوام سے گزارش ہے کہ ماڈل بازار بارے شکایات 03080800222 پر درج کروائیں۔