لاہور۔13جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹربیونل تعینات کرنے والے آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے رہنما و معروف قانون دان بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹربیونل تعینات کرنے والے آرڈیننس پر الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کر لی۔