عمران دور حکومت میں بد قسمتی سے تجارت کے شعبہ میں اصلاحات متعارف کرانے کے بجائے اسے تباہ کرنے کی کوششیں کی گئیں، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کی میڈیا سے گفتگو

72

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ عمران دور حکومت میں بد قسمتی سے تجارت کے شعبہ میں اصلاحات متعارف کرانے کے بجائے اسے تباہ کرنے کی کوششیں کی گئیں۔

انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درآمدات اور برآمدات میں توازن رکھنا ہوتا ہے مگر عمران خان نے تجارت کا شعبہ نا تجربہ کار ٹیم کے حوالے کر دیا ،ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے ان کے پاس کوئی وزن نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال کو انہوں نے جان بوجھ کر خراب کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس وقت کم ہے مگر یہ تجارت کے فروغ اور معیشت کی بہتری کیلئے مثبت اقدامات کر رہی ہے۔