عوامی خدمت کا جذبہ ورثہ میں ملا ہے، سیدہ شہلا رضا شاہ

Syeda Shehla Raza Shah
Syeda Shehla Raza Shah

ایبٹ آباد۔ 28 فروری (اے پی پی):ایبٹ آباد سے مسلم لیگ (ن) کی مخصوص نشست پرکامیاب ہونے والی نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سیدہ شہلا رضا شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے خاندان کو عوامی خدمت کا جذبہ ورثہ میں ملا ہے، ہمارے خاندان نے ہمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاہے۔

بدھ کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی وہ مشکور ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ محنتی ورکر کو عزت بخشی ہے، ان کی کوشش ہو گی کہ وہ اپنے علاقہ کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان نے جھنگی میں سڑکیں، قبرستان اور گرلز ہائی سکول جیسی سہولیات دیکر علاقہ میں ایک مقام بنایا ہے، اسی طرح ہماری بھی کوشش ہو گی کہ ہم بھی ایسے ہی فلاحی کاموں کو آگے بڑھا کر عوام کی بھرپور خدمت کریں۔