عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو شکست دیں، وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت

161
Rana Tanveer Hussain

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین نےاتوار کے روز ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ آج عوام پرزور انداز میں نکل کر مسلم لیگ ن اور اسکی اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کو ووٹ ڈالیں اور شیر پر مہر لگا جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو شکست دیں۔

انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ آج جیت آپکی ہوگی۔ عوامی اعتماد مسلم لیگ ن کی بے لوث قیادت میں ہے اور آج ننکانہ سے جھوٹے اور چالباز ٹولے کی سیاست کے خاتمے کا دن ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگ پہلی بار پچھلے 3 سالوں میں ترقی/خوشحالی سے محروم ہیں اور اسکی وجہ پی ٹی آئی کی نااہل ٹولے کی حکومت ہے-

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کے لئے ہنر کی مفت تعلیم کے حصول کے لئے نیشنل اسکلز یونیورسٹی کے پہلے سب کیمپس کا افتتاح 17 جولائی کو قواعد کے مطابق کیا گیا۔31 اگست کو تعلیم و نوجوان دشمن پی ٹی آئی نے شیخوپورہ/مریدکے کی مقامی قیادت کی ایما پر کیمپس بند کر دیا لہذا نوجوان اس ظلم کا حساب ووٹ کی طاقت سے لیں-