23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںغیر مجاز آن لائن ٹریڈنگ و سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کی تعداد...

غیر مجاز آن لائن ٹریڈنگ و سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو عوام کوزیادہ منافع کے جھوٹے وعدوں کے ذریعےاپنی طرف راغب کرتے ہیں،ایس ای سی پی کا انتباہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے کہا ہے کہ غیر مجاز آن لائن ٹریڈنگ و سرمایہ کاری پلیٹ فارمز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو عوام کوزیادہ منافع کے جھوٹے وعدوں کے ذریعےاپنی طرف راغب کرتے ہیں۔ بدھ کو ایس ای سی پی کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارمز غیر قانونی طور پر پاکستان میں ریگولیٹری منظوری کے بغیر فارن ایکسچینج(فاریکس)، سکیور ٹیز، کموڈٹیز کے مختلف آپشنز اور دیگر آن لائن بزنسزکی ٹریڈنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

یہ ادارے عموماً بیرون ملک قائم ہوتے ہیں اور پاکستان میں کسی بھی ریگولیٹری ادارے سے لائسنس یافتہ نہیں ہوتے یا ان کی نگرانی کے بغیر کام کر تے ہیں۔ ایسے پلیٹ فارمز کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو سنگین خطرات کا سامنا ہوتا ہے، جن میں دھوکہ دہی ، ر قوم کی خوردبرد اور مکمل سرمایہ ضائع ہونےجیسے نقصانات شامل ہیں، ان اداروں کے پاس قانونی تحفظ یار قم کی واپسی کا کوئی راستہ موجود نہیں ہوتا ۔

- Advertisement -

ایساہی ایک غیر مجاز پلیٹ فارم جن میں Qxbroker اور Quotex شامل ہیں جو اس وقت پاکستانی سرمایہ کاروں کوہدف بنا رہا ہےجن تک ویب سائٹ /https://ubroker.com/en اور گوگل پلے سٹور پر دستیاب موبائل اپلیکیشن کے ذریعے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ایس ای سی پی نے واضح کیا ہے کہ‘‘Quotex’’ کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہے اورمتعدد بین الا قوامی ریگولیٹرز کی جانب سےبھی اس کی غیر مجاز سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ معاملہ فوری کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور گوگل کو بھیجا گیا ہے تاکہ اس پلیٹ فارم تک پاکستان میں رسائی کو بلاک کیا جاسکے۔

ایس ای سی پی نے عوام پر زور دیا ہے کہ ‘‘Quotex’’ یا اس جیسے دیگر غیر رجسٹر ڈ پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ نہ کھولیں، رقم جمع نہ کرائیں اور نہ ہی اپنی کوئی ذاتی یامالی معلومات شیئر کریں۔ ایس ای سی پی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو بالخصوص اس وقت انتہائی احتیاط برتنے کی ضرورت ہوتی ہے جب ان سے بغیر کچھ طلب کئے سرمایہ کاری کی پیشکش کی جاتی ہے،

خاص طور پر ایسی پیشکش جو سوشل میڈیا، واٹس ایپ گروپس یا سوشل میڈیا انفلو کنسر ز کے ذریعے کی جارہی ہوں۔مزید برآں کسی بھی سرمایہ کاری پلیٹ فارم سے وابستہ ہونے سے قبل متعلقہ ادارے کی ریگولیٹری حیثیت کی تصدیق ایس ای سی پی کی آفیشل ویب سائٹ www.secp.gov.pk پر کرنا ضروری ہے جہاں پرمنظور شده بروکرز اور لائسنس یافتہ سرمایہ کاری مشیروں کی مکمل فہرستیں دستیاب ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579896

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں