28.8 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںفرانسیسی ترقیاتی ادارہ پاکستان میں پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں...

فرانسیسی ترقیاتی ادارہ پاکستان میں پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں عالمی شراکت داروں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے، عبدالقادر پٹیل

- Advertisement -

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ فرانسیسی ڈیولپمنٹ ایجنسی (ایف ڈی اے) کا پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کے اقدام کے لئے 55 ملین ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان خوش آئند ہے جس کے ساتھ فرانسیسی ترقیاتی ادارہ پاکستان میں پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں عالمی شراکت داروں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترجمان نیشنل ہیلتھ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کیا۔ فرانسیسی ڈیویلپمنٹ ایجنسی(ایف ڈی اے) اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کے وفد نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنل سنٹر (این ای او سی) اور پولیو تدارک پروگرام کے دورہ کے موقع پر اس تعاون کا عہد کیا ہے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اس تعاون پر فرانسیسی حکومت کے بے حد مشکور ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پولیو میں سرمایہ کاری ملک کی مجموعی صحت میں سرمایہ کاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ فرانس کے تعاون سے اہداف کے حصول میں آسانی ہوگی ۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کے لئے کوششیں بھی قابل ستائش ہیں، پاکستان بھی جلد پولیو سے پاک ملک بن جائے گا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی سطح کے شراکت دار اور حکومت پاکستان پولیو کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔ وفد نے عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ پولیو کے خاتمے میں پاکستان کی پیش رفت قابل تحسین ہے ۔ فرانسیسی ترقیاتی ادارہ (ایف ڈی اے) بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے ایک وفد نے سپیشل سیکرٹری صحت سے ملاقات کی اور پولیو کے خاتمے کے لیے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا۔

یہ ملاقاتیں صحت اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں ملک کی مدد کرنے کے لیے وفد کے ایک ہفتہ طویل دورہ پاکستان کا حصہ ہیں۔ این ای او سی کی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ نے پاکستان کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے پولیو کے بنیادی ڈھانچے کی اہمیت پر زور دیا اور وفد کو بریفنگ دی۔فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی کے وفد کی سربراہی صحت اور سماجی تحفظ کی ڈائریکٹر ایگنس سائوکیٹ کر رہی تھیں، جبکہ گیٹس فانڈیشن کے وفد کی قیادت پولیو کے خاتمے کے عالمی سربراہ جے ویگنر کر رہے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=356297

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں