اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر39فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔اوسی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمارکےمطابق مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 0.51ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.84ملین ٹن کے مقابلے میں 39فیصد کم ہے۔مارچ میں ملک میں 0.05ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی جو فروری کے مقابلے میں 2فیصد زیادہ ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے نو ماہ میں پی ایس او کے فرنس آئل کی فروخت کا حجم 0.09ملین ٹن اوراٹک پٹرولیم کے فرنس آئل کی فروخت کا حجم 0.07ملین ٹن رہا۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے نو ماہ میں ملک میں 11.78ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 11.34ملین ٹن کے مقابلے میں 4فیصد زیادہ ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579433