27.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںفیصل آباد،باغبانوں کو گلاب کے پودے درختوں سے دور لگانے کی ہدایت

فیصل آباد،باغبانوں کو گلاب کے پودے درختوں سے دور لگانے کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 16 اگست (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین گلبانی و چمن آرائی نے باغبانوں کو گلاب کے پودے درختوں سے دور لگانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلاب کے پودے لگانے کے لیے ایسی جگہ کاانتخاب کیاجائے جہاں کم از کم 6 گھنٹے روزانہ دھوپ رہتی ہو کیونکہ گلاب کے پھول جسے کوئین آف فلاورز بھی کہاجاتاہے، کو اپنی بڑھوتری کیلئے 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 6 گھنٹے دھوپ کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور اس کے لیے مناسب درجہ حرارت 20 سے25ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتاہے تاہم 28 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ہونے پر پھولوں کی پیداوار میں کمی بھی ہو سکتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ گلاب کی مختلف اقسام کو مختلف انواع کی زمینوں اور آب و ہوا میں کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ گلاب نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی مسحور کن خوشبو و خوبصورتی کے لحاظ سے بہت زیادہ پسند کیاجاتاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=379960

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں