اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں منعقد ہونے والی 4 روزہ بین الاقوامی نمائش’’سعودی بِلڈ 2023 ‘‘میں شرکت کےلئےدرخواستیں جمع کرانے کی (کل) جمعرات کو آخری تاریخ ہے ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں عالمی تجارتی نمائش 6 سے 9 نومبر تک منعقد ہو گی۔ نمائش میں تعمیراتی میٹیریل اورسنگ مر …
نمائش’’سعودی بِلڈ 2023 ‘‘میں شرکت کےلئےدرخواستیں جمع کرانے کی (کل) آخری تاریخ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں منعقد ہونے والی 4 روزہ بین الاقوامی نمائش’’سعودی بِلڈ 2023 ‘‘میں شرکت کےلئےدرخواستیں جمع کرانے کی (کل) جمعرات کو آخری تاریخ ہے ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں عالمی تجارتی نمائش 6 سے 9 نومبر تک منعقد ہو گی۔
نمائش میں تعمیراتی میٹیریل اورسنگ مر مر سے بنائی جانے والی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ نمائش میں مصنوعات/ خدمات تیارو برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش کے علاوہ عالمی خریداروں کے ساتھ کاروباری معاملات بھی طے کرسکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ اور قیمتی زرمبادلہ کے حصو ل میں مدد ملے گی۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔








